Friday, May 21, 2021

Top Five Without Investment Business in Pakistan. Complete in Urdu.

Best Non-Investment Business In Pakistan.


آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپکو کچھ ایسے کاروبار متعارف کروانے جا رہے ہیں جن سے آپ کی زندگی میں بہت آسانی پیدا ہو سکتی ہے اِن کاروبار کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے اس میں آپ کو کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کرنی پڑتی یعنی آپ بآسانی کاروبار شروع کر سکتے ہیں اس میں آپ کو رقم کی پریشانی نہیں ہے، کہ آپ کے پاس پیسے ہوں تو ہی آپ کو کاروبار شروع کرنے کا موقع مل سکتا ہے اس لیے یہ پورا آرٹیکل دیکھیں اور ان حالات میں اپنی زندگی اور اپنوں کی زندگیاں سواریں

پاکستان میں رہنے والے لوگ جو اس وقت بہت ہی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ کرونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر طرح کے کاروبار پر پابندی لگا دی گئی ہے سوائے ضروریاتِ زندگی کے علاوہ تمام دوکانوں تمام شعبوں میں اس وقت شدید مندی کا رجھان ہے جس سے ہر انسان بہت مشکل سے گزر بسر کر رہا ہے

آپ جانتے ہیں اس وقت ہماری گورنمنٹس بھی بلکل خاموشی اختیار کر چکی ہیں اور پہلے بھی یہ ہی حالات تھے بھوک پیاس، نوکری کی کمی، سفارشات اور بھی بہت سے ناسور ہمارے معاشرے میں موجود ہیں

ایسے میں ایک عام انسان کے لیے وقت گزارنا بہت مشکل ہوچکا ہے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہر چیز کی قیمت بھی آسان چھونے لگی ہے اور لوگوں کے پاس آمد ہے ہی نہیں اگر ہے بھی تو اس میں لوگوں کا مشکل سے گزارہ ہو رہا ہے

امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے

غریب عوام پِس رہی ہے غریب غریب سے غریب تر ہوتا چلا جا رہے ہے

چلیں آج کی موضوع پر چلتے ہیں:

اگر آپ میں ان حالات سے لڑنے کی قوت موجود ہے تو یقین جان لیں آپ ضرور اپنے حالات کو بدل سکتے ہیں

Click here>> How to earn money from Facebook

فری لانس رائٹر:

جب بچہ پیدا ہوتا تھا پرانے وقتوں میں تو 20 سے 25 سال کی عمر میں وہ اس قابل ہوتا تھا کہ اس کو موبائل-فون دیا جاتا تھا اب اس کو ہماری خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی کہیں لیکن آج کل 5 سال کی عمر میں بچہ ایک بوڑھے انسان سے زیادہ تیز موبائل-فون چلا لیتا ہے اور جانتا ہے موبائل کے بارے میں ہر فنگشن کے متعلق سمجھ رکھتا ہے

ہر ایک کے پاس دورِ جدید میں موبائل-فون کی سہولت موجود ہے اور انٹرنیٹ کی اس طرح سے دیکھا جائے تو موبائل کا استعمال اچھا بھی ہے اور برا بھی

فری لانس رائٹنگ آج کا سب سے زیادہ مشہور کاروبار ہے جس میں بغیر کسی قسم کی سرمایہ کاری کئیے آپ چاہیں تو ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو صرف ایک عدد موبائل-فون کی اور انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے

بہت سے لوگ آج کل ویب سائٹ کا کام کرتے ہیں اور وہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈ رہےہوتے ہیں جو ان کی ویب سائٹ کے لیے لکھ کر دیے سکیں اور وہ اس رائٹر کو اس کی لکھائی کے مطابق اچھی خاصی رقم ادا کرتے ہیں

اس وقت Freelance writers اچھا خاصا معاوضہ حاصل کر رہے ہیں


بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے:

اج کل عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور جہاں مرد اس وقت متحرک ہیں ملامت یا کاروبار میں عورت بھی اس ہی حد تک ساتھ ساتھ چل رہی ہے بہت سے ایسے خاندان ہیں جن میں مرد اور عورت دونوں کام میں مصروف ہیں

زیادہ تر ہمارے ماڈرن شہروں میں یا بڑے شہروں میں جن میں ادارے موجود ہیں موقع موجود ہیں یا لوگ اس تعصب سے دور ہیں کہ عورت مرد کے برابر نہیں ہوتی ان شہروں میں گھر کے مرد عورت دونوں ملازمت کرتے ہیں اور وہاں کی ضروریاتِ زندگی کے لیے یہ ضروری بھی ہے

اس لیے بچوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ان خاندانوں کو ضرورت ہوتی ہے کوئی ایسا ادارہ یا کوئی انسان ہو جو ان کے بچوں کی دیکھ بھال کر سکے اس لیے ایسے شہروں میں آپ بآسانی ایسے ادارے کو تشکیل دے سکتے ہیں اور اس میں آپ کو روپے پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی جو بھی آپ کی خدمات سے مستفید ہونا چاہتا ہے وہ ضرورت کے مطابق ہر چیز آپ کو فراہم کرتا ہے

اس قسم کے ماحول میں یہ ادارے بہت فعال ہیں اور بہت منافع بخش کاروبار ہے


آن لائن گرافکس ڈیزائنر:

بہت سے ایسے ادارے کام کر رہے ہیں جو اس وقت غریب بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھا رہے ہیں اور تو اور اس کے ساتھ مواقع بھی فراہم کر رہیں ہیں جن سے وہ آنے والے وقت میں فائدہ اٹھا سکیں

پاکستان میں اس وقت سب سے مقبول ترین ہنر گرافکس ڈیزائنر کا ہنر ہے جو فلاحی اداروں میں اور بہت سے دوسرے اداروں میں بغیر کسی قسم کے معاوضے کے سکھایا جاتا ہے

انٹرنیٹ کے دور میں اس طرح کے بہت سے مواقع ملتے ہیں جن میں اس ہنر کو استعمال کر کے بآسانی ہزاروں روپے ماہانہ کمائے جا سکتے ہیں، وردِ حاضر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اشتہارات اپنے ادارے سے متعلق دوسرے کاموں میں گرافکس کو ترجیح دیتے ہیں اور لوگوں کی تلاش کرتے ہیں جو ان کے ادارے کے لیے کام کرے

یہ بھی ہے کہ اس سے آپ گھر بیٹھ کر کسی روک ٹوک کے بغیر بغیر کسی دباؤ کے کام کر سکتے ہیں اور اس وقت یہ ایک منافع بخش کاروبار جانا جاتا ہے

 Click on link>> Business for House women's

ہوم ٹیوشنز:

جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں کرونا کی وجہ سے اس وقت تعلیمی میدان کے بہت برے حالات ہیں بچوں کی 100 میں سے 50 فیصد پڑھائی بلکل ختم ہو گئی ہے

اب والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پریشان دیکھائی دے رہے ہیں کیونکہ علم حاصل کرنا اس دور میں بہت ضروری ہوگیا ہے جب کمپیٹیشن بڑھ گیا ہے

سکول بند ہیں بچے بڑے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تو اور برے حالات ہیں ایسے میں ہر والدین کی پہلی ضرورت ہے ان کے بچوں کی پڑھائی میں حرج نہ ہو اس لیے وہ سب سے پہلے بچوں کے مستقبل کا سوچتے ہوئے گھروں میں پڑھانے کا بندوبست کرتے ہیں اس لیے ایسے حالت میں ہر گھر میں ٹیوشن بنا لیا جائے زیادہ نہیں تو کچھ بچوں کو تعلیم دے کر آپ اچھی انکم حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور یہ بہت معزز اور منافع بخش پیشہ ہے

Click here>> Why own business is best

ویب سائٹ ڈیزائنر:

اج تک کا سب سے مقبول ہیشہ اور منافع بخش کاروبار جس کا زکر ہم پہلے بھی اپنے مختلف آرٹیکل میں کر چکے ہیں

ویب سائٹ ڈیزائنر یہ دیکھا جائے تو مشکل کام ہے لیکن اگر یہ کام کر لیا جائے تو یقین مانیں آپ بہت جلد لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اس وقت پوری دنیا انٹرنیٹ سے منسلک ہے ہر شعبے میں اس کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اس سے لوگوں نے اپنے کام کو کاروبار کو آسان اور منافع بخش بنا لیا ہے ہر ادارہ چاہتا ہے اس کو زیادہ لوگوں میں پزیرائی ملے اور ترقی ہو کاروبار کی جس سے وہ خوشحال ہوں

ایسے میں ہر ایک کو ایک ویب سائٹ ڈیزائنر کی ضرورت پڑتی ہے جو ان کے اس کام کو سر انجام دے سکے اور ان کے ادارے یا کاروبار کے لیے ایسی ویب سائٹ ڈیزائن کرے جو پوری دنیا میں دیکھی جائے اور جانی جائے

یہ ایسا پیشہ ہے جسے آپ کہہ سکتے ہیں انسان محنت کر کے لاکھوں روپے آمدن حاصل کر سکتے ہیں



"کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی بس ہر ایک چیز کے لیے کوشش لگن اور محنت چاہیئے"


کسی طرح کا کوئی سوال ہو آپ ہم سے کمنٹ میں رابطہ کرسکتے ہیں یا ہمارے Contact Us کے آپشن میں پوچھ سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment