Friday, May 21, 2021

How to avoid loss in business? Complete in Urdu.

How to avoid loss in your business?

کیسے آپ کاروبار میں نقصان سے بچ سکتے ہیں؟

وائرل بلاگ میں آپ کو پھر سے خوش آمدید

جیسا کے پچھلے بہت سے آرٹیکلز میں ہم نے بات کی ہے کیسے آپ اپنا خود کا کاروبار بنا سکتے ہیں یا کیسے آپ کم وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتے ہیں

کاروبار شروع کرنا اس کے معمولات میں فیصلہ لینا بہت ہی مشکل کام یے کیونکہ آپ یا ہم کوئی نہیں جانتا مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے اس لیے کوئی بھی کاروبار کے معاملے میں جو بھی فیصلہ لیا جائے اس میں خیال رکھنا چاہیئے آیا یہ آپ کے کاروبار کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے یا کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ہمیشہ ایک دفعہ کسی سے مشورہ ضرور کرنا چاہیئے اس سے آپ کو اطمینان بھی ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کسی کے ایک مشورہ سے آپ کسی قسم کے نقصان سے بچا جائیں یا آپ کو جو فائدہ ہونا ہے اس سے دگنا آپ کو فائدہ حاصل ہو جائے

تو چلیں بات کرتے ہیں کیسے آپ کاروبار میں نقصان سے بچ سکتے ہیں؟

ہم اس آرٹیکل میں بنیادی نکات پر بات کریں گے جس سے آپ کسی بھی بڑے نقصان سے اپنے کاروبار کو بچا سکتے ہیں

 link: How to start your own business

فیصلہ کرنے کی صلاحیت

ایک بات جو ہر کامیاب انسان میں ضرور پائی جاتی ہے وہ ہے اس انسان کا اعتماد اور کسی بھی قسم کی حالت میں فیصلہ لینے کی خوبی جو اس کو ہر طرح سے اطمینان اور کامیاب بناتی ہے

کاروبار بھی کرنا ہوتا ہے تو انسان پہلے اس کے بارے میں خوب غوروفکر کرتا ہے اور اس کے بعد کسی بھی منطقی انجام تک پہنچتا ہے لیکن سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے وقت پر کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنا اور اس کے بارے میں فیصلہ لینا

وقت پر لیا گیا فیصلہ آپ کو بہت سے نقصانات سے بچالیتا ہے خاص طور پر کاروباری زندگی میں یہ بہت اہمیت رکھتا ہے

 

کاروبار کا انتخاب

اگر ایک ایسے انسان کو جس کو گاڑی کی معلومات نہ ہو ہم اس کے ہاتھ میں گاڑی دے دیں اور اس کو چلانے کے لیے کہیں تو آپ کو کیا لگتا ہے گاڑی سہی سلامت رہے گی یقیناً نہیں کیوں کہ جس کو آپ نے گاڑی چلانے کے لیے دی ہے وہ گاڑی چلانا نہیں جانتا

یہ ایسی ہی مثال ہے جیسے آپ ایک ایسے کاروبار کا انتخاب کریں جس کے بارے میں آپ کو علم ہی نہیں ہے تو وہ کاروبار اس گاڑی کے جیسا ہے اور آپ اس ڈرائیور کی مانند ہیں، اندازہ لگا لیں آپ اس کا حال کیا کریں گے

اس لیے جب آپ کاروبار کرنا چاہیں تو سب سے پہلے وہ میدان چُنیں جس کے بارے میں آپ کو علم ہو جس کے بارے میں آپ کو سوجھ بوجھ ہو ایسے آپ بہت سے نقصانات سے بچ سکتے ہیں

 

جگہ کا انتخاب

جب بھی کاروبار مقصد ہو تو پہلے آپ کے لیے ضروری ہے آپ کاروبار کا ماحول دیکھیں اور اس کی مطابقت سے کام شروع کریں اس سے آپ کو مستقبل میں بہت ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے

 

اعتدال سے کام لیں

کاروبار کا پہلہ اصول ہے نفع نقصان دونوں ساتھ ساتھ ہوتے ہیں

اگر آپ کو نقصان ہوا ہے تو آپ کو وہ ہی کاروبار نفع بھی دیتا ہے

اور اگر نقصانات سے آپ بچ گئے ہیں تو یاد رہے کبھی کبھی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑھ جاتا ہے

اس لیے کہا ایسے جاتا ہے کاروبار کریں تو حوصلہ رکھ کر کریں جلدی مت کریں

کاروبار میں نقصان تو بہرحال ایک اور بحث ہے لیکن کاروبار میں نقصان سے کیسے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں اس کے لیے بہترین حل یہ ہے کبھی بھی کاروبار کے معاملے میں جلدی مت کریں کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں مت لیں

 

نقد بہتر ہے ادھار سے

کاروبار ہمیشہ نقد رقم سے کریں لین دین میں کسی قسم کا ادھا مت رکھیں اس سے آپ کے کاروبار میں ترقی ہوگی اور آپ نقصان سے بچے رہیں گے کیونکہ آپ جب چاہیں کسی بھی قسم کا رزک لے سکتے اگر آپ ادھار سے بچے ہوئے ہیں

 

شراکت داری سے پاک

کاروبار میں کبھی کسی کو شراکت داری مت کریں کیونکہ اس طرح آپ کو ہر وقت کسی بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر آپ دیکھیں تو مالک کبھی بھی ایسا نہیں سوچتا اس کے کاروبار میں نقصان ہو لیکن اگر آپ شراکت کر کے کاروبار کریں گے تو یاد رہے ہر ایک اپنا فائدہ دیکھے گا کاروبار میں

اس سے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ لاحق رہتا یے

 

اصولوں کی پابندی

ہر وہ قوم یا شخص ترقی کرتا ہے جو اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہے اس لیے ضروری ہے چاہے جیسے بھی حالات ہوں کاروبار میں آپ کو چاہے برا وقت ہی کیوں نہ دیکھنا پرے کاروبار میں اصولوں کے پابند رہیں اگر آپ ایک دفعہ اپنے اصولوں کے خلاف گئے اس کے بعد آپ مسلسل خلاف ہی جائیں گے اور اس کا نتیجہ ایک ہی ہے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے

                                    Click here>> Best Idea's for growth of Business

دھوکے سے دور رہیں

کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کاروبار میں دھوکہ بازی مت کریں کبھی جھوٹ بول کر اپنا مال مت بچیں

ہوسکتا ہے آپ وقتی طور پر فائدہ حاصل کر لیں گے لیکن آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ اس کا نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے کیونکہ کوئی بھی ہو وہ ایک دفعہ آپ سے دھوکہ کھا سکتا ہے لیکن ہمیشہ کے لیے پھر وہ آپ سے احتیاط کرے گا

 

کاروباری معاملات اپنے پاس رکھیں

اس پورے موضوع کا اہم ترین نقطہ یہ ہے جو آپ کو بتانے جا رہے ہیں

کاروبار چاہے چھوٹے پیمانے پر ہو یا بڑے پیمانے پر ہو کاروبار کا تمام تر لین دین اس کی ہر چھوٹی بڑی بات معاملات رقم کا لین دین اشیاء کا لین دین سب جو اس کاروبار کا مالک ہے اس کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے

اس کو اس لیے اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب تک آپ خود اپنے کاروبار سے منسلک ہیں اس کے ہر شعبے ہر طرح کے معمولات میں اس وقت تک آپ کا کاروبار محفوظ ہے لیکن جب آپ کی نظر سے دور رکھ کے معمولات کو دیکھا گیا تو اس میں کوئی بھی اس طرح سے دلچسپی نہیں دیکھا سکتا جیسے آپ یعنی ایک کاروبار کا مالک خود دیکھا سکتا ہے اس سے آپ 100 فیصد کسی بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

 

سرمایہ کو دوبارہ استعمال میں لایا جاسکے

سرمایہ کاری ایسی کریں جس کا آپ کو معلومات ہو جس کو آپ ری یوز کر سکیں

جب دیکھیں کچھ حل نہیں تو اپنے سرمایہ کو کای دوسری جگہ منتقل کرنے کا بندوبست رکھیں


ایسے نقاط کو اگر آپ مدنظر رکھتے ہیں تو آپ کاروبار میں نہ صرف نقصان سے بچ سکتے ہیں بلکہ جلد ترقی کر سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment