Saturday, May 15, 2021

How to Grow Your Business And Suitable Business? Complete in Urdu.

Start a Suitable business and how to improve your business?

How to improve your business and some important things to do.

اج کے آرٹیکل کو شروع کرنے سے پہلے آپ ہماری ویب سائٹ کو فالو کر لیں اور آپ کو ہم ایسے ہی آمدنی حاصل کرنے اور کاروباری لحاظ سے مدد فراہم کرتے رہیں گے

تو چلیں چلتے ہیں آج کے ہمارے ٹاپک کی طرف:



اپنے کاروبار کو بڑھانے اور اس کے شروع کرنے کے لیے اہم نقاط

How do you increase your business and important points for beginners.

آج کل کے حالات میں کاروبار کرنا بہت ہی مشکل ہو چکا ہے لوگوں لو مسلسل نقصان ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا لگایا گیا پیسہ پانی کی طرح بہہ رہا ہے اس لیے آج ہم کچھ اہم نکات کے ساتھ پیش ہوئے ہیں جس میں کاروبار میں منافع کیسے کما سکتے ہیں اور کیسے اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں

کاروباری شخصیت کا مطالعہ کریں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور بہت سے ایسے سوالات جو آپ کے دل دماغ میں گردش کر رہے ہوں اپنے کاروبار کو لے کر یا کاروبار شروع کرنے کو لے کر ان کے جوابات مل سکتے ہیں

کاروبار میں کچھ اہم نکات ہوتے ہیں جن کو مدنظر رکھنا چاہیے اور جن سے آپ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے اور اگر کاروبار شروع کیا ہے تو کیسے اس کو اوپر لا سکتے ہیں آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو بہت اہم نکات بتانے جارہے ہیں جن کی بدولت آپ بزنس میں اک دم سے ترقی کر سکتے ہیں


  • کاروبار کی نوعیت

سب سے زیادہ ضروری ان نکات کو مدنظر رکھنا ہوگا کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے کیوں کہ یہ بھی انسان کی فطرت ہی ہے وہ نقصانات کو پہلے مدنظر رکھتا ہے کام کرنے سے



کاروبار یا بزنس جو آپ سوچ رہے ہیں اس کے لیے سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے وہ کس نوعیت کا ہے مطلب کیا آپ جس کام کو شروع کرنے جا رہے ہیں اس میں آپ عبور رکھتے ہیں اس میں موجود اشیاء سے واقفیت ہے آپ کی اگر تو اس کا جواب ہاں میں ہے تو بلکل درست انتخاب ہے آپ کا اس سے آپ کے کاروبار کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ مدد بھی ملے گی کیونکہ جب آپ کسی چیز پر عبور رکھتے ہیں تو اس کے نفع نقصان سے اچھے سے واقف ہوتے ہیں برعکس اس کے آپ کو جو کام کرنا ہے اس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کہ آپ کو کاروبار میں کسی طرح کے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے


  • کاروبار کی وسعت

آپ اگر دیکھیں تو جب آپ کسی سے مشورہ کریں کاروبار کا تو وہ آپ ایک ہی بات کہتا ہے اگر 100 میں سے 100 نہیں تو 70 لوگ آپ کو کہیں گے "کاروبار کرنا ہے تو چھوٹے پیمانے سے شروع کرو اور سرمایہ کما کر اس میں ہی لگاتے جاؤ"

دیکھا جائے تو یہ عمل سب سے کارآمد ہے اس سے آپ بہت کم سرمایہ کاری سے بہت زیادہ کاروبار کو وسیع کر سکتے ہیں اس لیے جب بھی آپ کو لگے کاروبار کرنا ہے تو اس کو اس طرح سے ترتیب دیں کس سے آپ کو زیادہ سے زیادہ منافع ہو جو دوبارہ سے سرمایہ کے طور پر آپ کاروبار میں استعمال کر سکیں یہ طریقہ کار آج کل کی ماڈرن اکنامکس میں بھی شامل کیا جاتا ہے اس سے لوگوں کی سرمایہ کاری کی بہت حد تک پریشانی دور ہو جاتی ہے اور آپ کا کاروبار بڑھتا رہتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ سرمایہ بڑھانے سے



  • کاروبار کا موقع

جو بات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ کاروبار کا موقع ہوتا ہے جو کاروبار آپ شروع کرنے جا رہے ہیں آیا وہ موقع اس کاروبار کے لیے موزوں ہے یا نہیں مثال کے طور پر اگر آپ چاہ رہے ہیں آپ کوئی سٹور بنا رہے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے وہاں پر آبادی کا رجھان دیکھا جائے لوگوں کی کیا ضرورت ہے وہاں پر لوگوں کی اکثریت کون سی ہے وہ انڈسٹریل ایریا ہے یا گھریلو صارفین وہاں زیادہ ہیں  نقطہ کو مدنظر رکھنا بھی لازمی ہوتا یے اور اس طرح یہ سب دیکھا جاتا ہے جب آپ نے اپنے کاروبار کے مطابق موقع دیکھ لیا اس سے آپ کے کاروبار کو بڑھانے میں بہت مدد ملے گی اور آپ کو لوگوں کے ساتھ تعلقات بھی استوار ہوتے ہیں



  • کاروبار کا آغاز

کاروباری شخصیت کو دیکھا جائے تو وہ جلد باز نہیں ہوتے وہ اپنے کام کو وقت دیتے ہیں اور نتائج اچھے طریقے سے وصول کرتے ہیں اس لیے کہا جاتا ہے کاروبار کا اصول ہے پہلے سال آپ کو دینا پڑتا ہے اس سے پھر کاروبار کو بڑھاتے ہیں اور اس کے آگے پھر وصول کا وقت آجاتا ہے جب آپ منافع کمانے لگتے ہیں یہ تین مراحل لازمی ہوتے ہیں اس وقت تک آپ کو صبر رکھنا پڑتا ہے


  • سرمایہ کاری

سرمایہ کاروں کو بہت اچھے سے معلوم ہوتا ہے کیسے سرمایہ سے سرمایہ پیدا کیا جاتا ہے اس لیے یہ نقطہ لازمی زیرِ بحث لانا پڑتا ہے

سرمایہ بہت ہی اہم جزو ہے کسی بھی کاروبار کے آغاز کے لیے اوپر بتایا گیا ہے کیسے آپ سرمایہ کو دوبارہ سے اپنے بزنس میں لگا سکتے ہیں لیکن یاد رہے سرمایہ کاری جب بھی ہوتےمی ہے اس کے لیے انسان کو نفع نقصان کے لیے پہلے سے تیار ہونا پڑتا ہے



  • آپکی کاروبار میں دلچسپی

آپ سے جو بات یہاں پر کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے وہ ہم اپنے ہر آرٹیکلز میں بہت مرتبہ دہرا چکے ہیں جب کام کرو اس کے لیے آپ کی دلچسپی اور اس کو آپ کا وقت دینا سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ اپنے علاوہ کبھی بھی کوئی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتا جب تک آپ خود سہی نہ چل سکیں اس لیے کاروبار کا یہ اصول سب سے زیادہ ضروری ہے آپ کی اپنی لگن جو اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتی ہے


  • کاروبار کا مستقبل

ہر انسان کاروبار شروع کرنے سے پہلے نفع نقصان دیکھتا ہے لیکن ایک چیز دیکھنا بھول جاتا ہے جو ہوتی ہے کاروبار کا مستقبل آیا یہ کام مستقبل میں بھی فائدہ مند ہو گا یا نہیں کیا اس کو دیر پا کاروبار کہا جا سکتا ہے یا صرف وقتی کاروبار ہے یہ بات جو سب سے اہم ہے اس کو لوگ اکثر اوقات بھول جاتے ہیں لیکن ہمارے خیال میں یہ وہ نقطہ ہے جو کاروباری انسان کو سب سے پہلے پرکھنا چاہیے اس کاروبار کی یا یہ جو بزنس کرنے جا رہے ہیں اس کی مدت کتنی ہے یا اس کا مستقبل کیا ہو گا



  • کاروبار کی مدت اور ترقی

دیکھا جائے تو ایک رہڑی یا ٹھیلہ لگنے والا بھی کاروبار ہی کر رہا ہے یا ایک جوتے پالش کرنے والا بھی ایکھ بزنس مین ہی ہے لیکن اس سے آپ کو صاف صاف ظاہر ہوتا ہے اس کا مسقبل کیا ہے لیکن جو کاروبار انسان سوچ سمجھ کر شروع کرتا ہے اس کا مستقبل روشن ہوتا ہے اور اس کی مدت لمبی ہوتی ہے جب آپ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار کریں گے تو اس سے کاروبار میں وسعت بھی آتی ہے اور ترقی بھی کرتا ہے آپ کا کاروبار



اس آرٹیکل سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہو آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو ہمیں Contact Us میں رابطہ کر لیں یا پھر کمنٹ سیکشن آپ کے لیے اوپن ہے


جب کوئی کام کیا جاتا ہے تو اس میں سب سے ضروری آپ کی اپنی محنت اور محبت ہوتی ہے اس لیے جب محنت کریں تو اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور ضرور ملتا ہے اس لیے پریشان نہیں ہونا چاہیے

No comments:

Post a Comment