Five Easiest Business For Beginners
ماہانہ ایک لاکھ تک بآسانی سے انکم حاصل کر سکتے ہیں
پانچ آسان ترین گھریلو کاروبار
اپنا کاروبار شروع کرنے کے آسان طریقے
ہر انسان جانتا ہے زندگی گزارنا آج کل کے دور میں بہت مشکل ہے اور ایسے حالات میں جب پوری دنیا لاک ڈوون کا شکار ہے
وقت کی تیز رفتاری کے باعث اور ایسے حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لیے لکھا ہے جو اس پریشانی سے دوچار ہیں اور نہ چاہ کر بھی مشکل سے گزارہ کر رہے ہیں
اب پریشان مت ہوں اور تمام آرٹیکل کو غور سے مطالعہ کریں اور وہ طریقہ کار استعمال میں لائیں جن سے آپ گھر بیٹھ کر 80،000 سے 1 لاکھ تک کی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں
وقت اور حالات کو بدلنا انسان پر ہی منحصر کرتے ہیں آپ کی موٹیویشن اور کسی چیز کو حاصل کرنے کا جزبہ ہی سب سے بڑی طاقت ہے چاہے تو آپ دنیا کے کامیاب ترین انسان دیکھ لیں مجھے نہیں لگتا ان میں سے کوئی بھی سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوا ہوگا ہر اک نے محنت کی اور کامیابی اس انسان کے پیچھے بھاگی ہے نہ ہی کوئی ایسا ہوگا جو بہت ہی کوالیفائی ہو گا
یہ سوچ کبھی بھی مت رکھیں کہ اگر یہ کام کروں گا تو میری عزت کم ہو جائے گی لوگ کیا کہیں گے لوگ اگر آپ کچھ اچھے کے لیے کریں گے تو بھی اس میں خامیاں ہی تلاش کریں گے
پریشان ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ہے آج میں آپ کو ایسے آسان طریقہ کار بتا رہا ہوں جن پر عمل کر کے آپ آرام سے با آسانی گھر بیٹھ کر اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو جائیں گے تقریباً 80،000 سے ایک لاکھ تک کی آمدن حاصل کر سکتے ہیں شروع میں تھوڑا وقت دینا ہی پڑتا ہے جس سے کافی انکم حاصل کر سکتے ہیں وہ آپ کی دلچسپی اور محنت پر ہے چاہیں تو لاکھوں روپے کی انکم حاصل کر سکتے ہیں
یہ کہنا بلکل غلط نہیں ہوگا اس سے آپ ضروریات کے ساتھ ساتھ اطمینان سے ہر اس چیز تک رسائی حاصل کر لیں گے جو ابھی تک ناممکن سی لگتی ہے
میں آپ سے اپنا پرسنل تجربہ بیان کرنے جا رہا ہوں اور مجھے امید ہے اگر آپ لوگ بھی اس پر عمل کریں تو اپنا ایک اچھا مستقبل بنا سکتے ہیں:
ہر انسان پر ایسا وقت آتا ہے جہاں پر سوچنے سمجھنے کی طاقت ختم ہو جاتی ہے ہر طرف ناامیدی دیکھائی دیتی ہے اس وقت ہی یہ پتہ چلتا ہے انسان کس حد تک ڈر چکا ہے یا کتنا طاقتور ہے مجھ پر بھی اک ایسا وقت آیا تھا جہاں پر میں بہت کمزور ہو رہا تھا لگتا تھا شاید اب زندگی ایسے ہی گزرے گی اندھیرے میں ہر طرح سے بے روزگار تھا بس ایک امید ہمیشہ سے ہی رہتی تھی جو اب تک الحمداللہ قائم ہے اس نے ہی مجھے حوصلہ دیا نہیں چاہو تو حالات بدل سکتے ہیں بس محنت جاری رکھو سچ کہوں تو میں نے بھی صفر سے ہی آغاز کیا ہے ایسا نہیں ہے کہ میں ہزاروں یا لاکھوں روپے سے کاروبار کیا ہے ایسے ہی آئیڈیاز کو لے کر کے میں آج یہاں ہوں اور اچھی لائف گزار رہا ہوں ایک چیز ہے جس نے میرا ساتھ دیا ہے وہ ہے میرا حوصلہ اور امید جس کی بدولت میں آج اس مقام پر ہوا جہاں اچھے اچھے لوگ سوچ نہیں سکتے چلیں اب میں آپ سے وہ اب شئیر کرتا ہوں جس سے مجھے فائدہ حاصل ہوا اور چاہتا ہوں آپ لوگ بھی مستفید ہوں
زندگی اگر زندہ رہنے کا نام ہوتا ہے تو یاد رکھیں جانور بھی زندہ رہتے ہیں اور کھانا پینا ان کو بھی میسر ہو ہی جاتا ہے اک چیز ہے جو انسان اور جانور کی تفریق کرتی ہے اس کا نام شعور، سوچ یا ایسے کہیں حکمتِ عملی ہوتا ہے
"انسان ہی نے اس دنیا کی ترقی اور جدید سائنس میں کردار ادا کیا ہے"
اس سے پہلے کہ ہم اپنے عنوان پر آجائیں یہ بات جو میں آپ سب سے کرنا چاہتا ہوں اس کو سمجھنا بہت ضروری ہے:
کوئی بھی شعبہ ہو چاہے وہ بہت چھوٹے پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو اس کے لیے آپ کی دلچسپی کا ہونا ضروری ہے
جب بھی کوئی کام کرنے کا سوچیں اس کے نتائج کو خود سے کبھی اخز مت کریں
میرے اک نہایت قابل ٹیچر تھے جو کہا کرتے تھے: "انسان اس وقت تک نہیں ہار سکتا جب تک وہ خود ہار نہ مان لے" مراد یہ ہی کہ انسان وہ ہے جو آخری حد تک محنت کرتا ہے اور امید کرتا ہے اس کو کوشش کا پھل مل کر رہے گا جو کبھی ہمت نہیں ہارتا اور ثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کرتا ہے
جو کام کریں اس کو خود پر سور مت کریں جہاں تک ہو سکے تحقیق جاری رکھیں اور تجربات کرتے رہا کریں کامیابی حاصل کرنا سب سے پہلے آپکی لگن اور محنت پر منحصر کرتا ہے
انسان بہت جلدباز ہوتا ہے وہ چاہتا ہے انتظار نہ کرنا پڑے اور اس کو فوائد حاصل ہوجائیں
اک بات جو بے حد ضروری ہے وہ یہ ہے ناامید کبھی مت ہوں کیونکہ ناامید صرف وہ ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ دنیا بھر میں صرف اک انسان وہ ہی ہے جو کم تر ہے جو سب کے باوجود ناکام ہو رہا ہے
اپنی سوچ کو مثبت انداز سے استعمال کریں، دور بہت جدید ہے اس لیے اس کے ساتھ چلیں پر اپنے آپکو اخلاقی اقدار کو پسِ پشت مت ڈالیں کبھی بھی
چلیں اب کچھ اپنے عنوان کی طرف توجہ دلائی جائے میں آپ کے سامنے ہوں جو اس وقت بھی اس بلاگ کے ذریعے سے پیسے کما رہا ہوں لیکن اس سے زیادہ ضروری یہ بتانا تھا کہ میرا فائدہ اگر ہو رہا ہے تو میں یہ ضرور چاہوں گا کوئی ایک میرے اس بلاگ سے فائدہ اٹھا لے تو وہ میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کا باعث ہو گا
میں آپ سے کچھ ایسے بنیادی نوعیت کے نقاط بیان کروں گا ایسے کاروبار جو بآسانی آپ کی پہنچ میں ہیں جن کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر، کوئی پیسوں کی انویسٹ کے بغیر آپ شروع کر سکتے ہیں جیسے میں نے خود کیا ہے یا ایسے کہیں بہت زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ہوتی ایسے کاروبار کے لیے بآسانی آغاز کر سکتے ہیں اور ماہانہ ہزاروں، لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں
آپ سب بخوبی جانتے ہیں یہ دور بہت جدید ہے اور اس دورِ جدید میں ہر اک چیز آپکو آن لائن مل سکتی ہے تو کیا جو چیز آپ چاہیں وہ آپکو کیا کسی ری بوٹ کے ذریعے ملتی ہے؟
نہیں___! اس کے پیچھے اگر تھوڑا سوچا جائے تو ہم جیسے انسان ہی کام کرتے ہیں جو ان معلومات کو اکٹھا کرتے ان کو ترتیب دیتے ہیں، ایسے عمل سے ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں اور ہم کو بس بنی بنائی بریانی کی طرح اک کلک سے حاصل ہو جاتی ہے آرڈر کیا اور چیز آپ کے سامنے آجاتی ہے
اس طرح کچھ اور بھی ایسے کام ہیں جیسا کہ آج کل کی خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں کچھ حالات کی وجہ سے اور کچھ گھریلو مصروفیات کی بدولت اور آرٹ کے اعتبار سے خواتین ہمیشہ سے ہی آگے رہتی ہیں کچھ نہ کچھ نئی ایجادات کرتی رہتی ہیں خاص طور پر جب وہ اپنے کاموں سے فرصت نکال کر بیٹھتی ہیں
اسی طرح سے اور بھی بہت سے ایسے شعبہ جات ہیں جو زیر بحث آتے ہیں
ایسے کاروبار جو آپ گھر سے ہی شروع کر سکتے ہیں اور تھوڑی محنت سے ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے آمدن حاصل کر سکتے ہیں:
بلاگینگ (Blogging) :
یہ ذریعہ میں سمجھتا ہوں پہلے نمبر پر ہے کیونکہ دورِ جدید کی مناسبت سے دیکھا جائے تو آج کل ہر ایک انسان انٹرنیٹ سے منسلک ہے اور اپنی ہر ضرورت کو انٹرنیٹ سے ہی ڈھونڈ رہا ہے چاہے وہ کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو، کوئی نئی چیز کی معلومات ہو، کسی چیز کی تحقیقات ہوں، تعلیم کا حصول ہو، انٹرٹیمنٹ ہو، غرض جو بھی ہو وہ انسان آج کل کے مشہور ترین نام گوگل کا سہارا لیتا ہے
جیسا کہ آپ جانتے ہی ہوں گے بلاگ کیا ہوتا ہے؟
Click here>> How to create blogger account and make mony
ایک ویب سائٹ جس پر آپ چاہیں تو طرح طرح کی معلومات بیان کر سکتے ہیں جیسا کہ میں آپ کو یہ سب معلومات دے رہا ہوں چاہیں تو علم کے حصول کے لیے لکھ سکتے ہیں، فیشن جو کہ آج کل کی خواتین کا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہے، ہیلتھ ایشوز پر، اپنی زندگی پر لکھ سکتے ہیں، کہنے کا مطلب ہے ہر چیز جو اخلاقی اقدار سے سہی ہو وہ آپ لکھ سکتے ہیں
اب میں آپ کو اک دلچسپ بات بتاتا ہوں یہ وہ ذریعہ آمدن ہے جس سے لوگ گوگل Google سے 1 لاکھ روپے کی آمدنی ماہانہ بآسانی حاصل کر رہے ہیں اور تھوڑی سی محنت لگن اور کوشش سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
اب آپ سوچ رہے ہوں گے یہ بلاگ بنانا ہوتا کیا ہے اور کیسے ہم اس کو اپنی آمدن کا ذریعہ بنا سکتے ہیں؟
پریشان مت ہوں انشاءاللہ جلد ہی آپ کو بلاگ بنانے اور اس سے کیسے آپ ہزاروں لاکھوں روپے کی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ہر ایک چیز کو مرحلہ وار طریقہ کار سمجھائیں گے
یہ بلاگ کا طریقہ اس وقت پوری دنیا میں ایک بہتر طریقہ ہے جس سے آپ اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں
یوٹیوب چینل (YouTube Channel) :
اب جو نام آپ نے دیکھا جس کو میں زیرِ بحث لانے جا رہا ہوں وہ آپ سب جانتے ہیں یوٹیوب جو اس وقت پوری دنیا میں مقبول ترین ویب ہے اس پر آپ کو جس قِسم کی بھی انفارمیشن درکار ہو بآسانی مل جائے گی ہر وہ چیز جو آپ کو سمجھ نہیں آتی آپ اس کو یوٹیوب کے ذریعے سمجھ سکتے ہیں
تعلم کی دنیا کے سب سے مددگار ذرائع میں سے یوٹیوب بھی سرِفہرست ہے آپکو ہر طرح کا مسئلہ جو علم کے میدان میں درپیش ہو اس کو یوٹیوب کی مدد سے حل کر سکتے ہیں
اب جو بات سب سے اہمیت کی حامل ہے وہ یہ ہے کہ اس کی بدولت کیسے ہم آمدن حاصل کر سکتے ہیں یعنی یوٹیوب کو کیسے آمدنی کا ذریعہ بنایا جا سکتا یے؟
Complet Article>> How to make YouTube channel and get money
اس کی بھی بلکل سادہ مثال ہے یوٹیوب پر جو بھی مواد آپکو دستیاب ہے وہ کسی خلائی مخلوق کی بدولت نہیں ہے بلکہ یہ سب بھی انسان ہی کی محنت ہوتی ہے
ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس پر اپنے تجربے اپنے علم اور اپنے شعور کے مطابق کسی بھی طرح کے مواد کو ویڈیو کی شکل میں پیش کرتے ہیں اور مسائل کے حل دیتے ہیں
اب بات آتی ہے اس سے آمدنی سے حاصل ہوتی ہے تو اس کے لیے ایک مخصوص ہدف ہوتا ہے ایسے کہہ لیں ایک طرح کی یوٹیوب کی طرف سے کنڈیشن ہوتی ہے وہ پوری کی جاتی ہیں اس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو یوٹیوب کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے پھر آپکو آپکی ویڈیو کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ آمدنی حاصل ہوتی ہے
اور آج کل لوگ Google and YouTube سے لاکھوں کی آمدنی حاصل کر رہے ہیں
آپ کے ذہن میں یوٹیوب کو لے کر سوالات ہوں گے ہم ایک آرٹیکل میں تمام تفصیلات یوٹیوب کا چینل بنانے اس کو پروموٹائز کرنے اور آمدنی کمانے کے تمام مراحل تفصیل سے بناں کریں گے
پیپر ورک اینڈ آرٹ(Paperwork and Art) :
خواتین کو دیکھا جائے تو وہ بہت ہی عمدہ اور کریئٹر ذہن کی مالک ہوتی ہیں وقت کے ساتھ وہ جب بھی اپنے گھر کے کاموں سے فارغ ہوجاتی ہیں تو وہ اس وقت کو استعمال کرتی ہیں
آج کل کی بہت سی گھریلو خواتین جو گھروں تک محدود ہیں وہ اس مشغلہ سے بخوبی واقف ہوں گی کیونکہ بہت سی خواتین اس کام سے منسلک ہیں لیکن وہ بس یہ نہیں جانتی کیسے وہ اس فن کے ذریعے سے آمدن حاصل کر سکتی ہیں
لیکن وہ لوگ جو نہیں جانتے پیپر ورک یا آرٹ دراصل ہوتا کیا ہے کیسے اس سے آمدن حاصل کرتے ہیں؟
پیپر ورک سے ظاہر ہوتا ہے اس کا مطلب کیا ہوگا جی ہاں پیپر ورک میں ہر وہ کام آجاتا ہے جس میں پیپر کے ذریعے آپ مختلف طریقوں سے ان کو استعمال کر کے اور مختلف ڈیزائنر کے شاہکار بنا سکتے ہیں
جیسے نیچے تصویر میں نظر آرہا ہے
آرٹ ویسے تو بہت چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو آرٹ نے پوری دنیا کو گھیرے رکھا ہے ہر بے رنگ چیز کو آرٹ نے رنگ دے دیا ہے
ہر وہ کام جو آپ کے عمل سے خوبصورت بن جائے یا ایسا کہیں کہ ہر وہ عمل جو آپ کرکے دنیا کو خوبصورت بنا سکیں آرٹ کے زمرے میں آتا ہے
ہاتھ سے بننے والے کھلونے، دھاگے کا کام، پینٹ کا کام، گھریلو صارفین کے لیے تیار کردہ پینٹنگ، غرض ہر اک کام جو خوبصورتی کا باعث بنے اس کو آرٹ کہا جا سکتا ہے
ایک تصویر میں یہ کچھ آرٹ کی مثال ملتی ہے
اب آپ کو بتاتے ہیں کیسے اس طریقے سے آپ بآسانی آمدنی حاصل کرتے ہیں اور کیا عمل اس کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے؟
خواتین اپنے گھروں میں بہت سی ایسی چیزیں بناتی ہوں گی اور اس کو اپنے تک محدود رکھتی ہوں گی یا کچھ ایسی خواتین ہوں گی جو بناتی ہیں اور چھوٹے پیمانے پر ان کی فروخت کرتی ہوں گی ایسے ہی اور بھی کچھ طریقہ کار استعمال کرتی ہوں گی
غور سے اس بات کو سمجھیں-
جب آپ کو معلوم ہے آپ کسی ایسی چیز کو ایجاد کر رہے ہیں جو سب سے مختلف ہے اور اس میں آپکو مہارت حاصل ہے تو وہ کام کریں لیکن کوشش کریں اس کو لوگوں میں مشہور کریں اور اس کا بہترین حل ہے سوشل میڈیا
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر آپ کے لیے ضروری نہیں ہے آپ اپنی پہچان کو ظاہر کریں اس میں بس آپ کو ضرورت ہے تو وہ بس اک اکاؤنٹ کی اس پر اپنی بنائی ہوئی اشیاء کی تصاویر لگائیں اور اپنی مناسبت سے اپنے اخراجات کے مطابق اس کی قیمت لگا لیں اور پوسٹ کریں
اس طرح سے آپ ماہانہ آمدن کو 80،000 سے اوپر تک لے جاسکتے ہیں
ایک آرٹیکل کے ذریعے سے اس کے تمام مراحل کو تفصیل سے زیرِ بحث لائیں گے
آرٹیکل رائٹر (Article Writing) :
اس وقت گوگل پر لاکھوں افراد نے ویب سائٹس Websites کا کاروبار شروع کر رکھا ہے اور جن میں سے بیشتر لوگ ایسے ہیں جو مجبور ہوتے ہیں اور وقت نہیں نکال سکتے اپنی ویب سائٹس کے لیے اور وہ ایسے افراد کی تلاش میں ہوتے جو ان کی ویب سائٹ کے لیے آرٹیکل لکھ کر دے سکیں یا ایسی پوسٹ بنا کر دیں جو ان کی ویب سائٹ کی ضرورت ہوتی ہے
ترقی یافتہ ممالک میں تو اس آرٹیکل رائٹر کی بہت مانگ ہوتی ہے کیونکہ وہاں پر زیادہ لوگ جاب کرتے ہیں اور وقت نہیں دے پاتے اور اس کے ساتھ ساتھ آج کل پوری دنیا میں یہ ہی عمل شروع ہو گیا ہے
بہت سے ویب سائٹ ہیں جن کو استعمال کر کے آپ بآسانی ان لوگوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو آپکو اپنی ویب سائٹ کے لیے آرٹیکل لکھنے کے لیے مناسب اجرت دیتے ہیں اور اگر کوئی بہت مشہور ویب ہو تو وہ آپکو اچھی خاصی رقم ادا کرتے ہیں
گوگل Google سے آپ ایسے لوگوں کو تلاش کر سکتے ہیں یا ایسے اداروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
Which websites requires article writers?
How to earn money online writing articles?
اس قِسم کے سرچنگ ٹپس searching tips سے آپ مدد لے سکتے ہیں اگر مزید کسی قسم کی رہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ کمنٹ کر سکتے ہیں
یہ وہ طریقہ کار ہے جس سے میں بھی مستفید ہو رہا ہوں
اس طرح سے آپ کو زیادہ محنت کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اور آپ 50،000 سے 60،000 بلکل آرام سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں
لیکن ضروری ہے کہ آپ کا آرٹیکل اس ویب سائٹ کے ضرورت کے مطابق اور لوگوں کو متاثر کرنے والا ہونا چاہیے
آن لائن کلاسز (Online Classes) :
پڑھائی کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لوگ پڑھنے لکھنے کو اہمیت دے رہے ہیں اور اس کے برعکس دیکھا جائے تو حالات اب اس نہج پر پہنچ گئے ہیں پوری دنیا میں لاک ڈوون ہو رہا ہے کورونا کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوتے جا رہے ہیں
روزگار کی تلاش بہت ہی مشکل ہو گئی ہے لوگوں کو ان حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ماسٹرز کر کے بھی جاب میسر نہیں ہے اب تو بہت سے ادارے کام کرنا بند کر رہے ہیں اِن حالات کی بدولت
اس کے ساتھ ساتھ سکول بند ہیں بچوں کی پڑھائی میں بہت نقصان ہو رہا ہے کیا کالج کیا سکول کیا یونیورسٹی سب کو نقصان ہو رہا ہے ایسے میں لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کو لے کر بہت پریشان ہیں
وقت کی ضرورت کے لحاظ سے والدین بچوں کے تعلیمی اداروں کی بندیش میں ایسے اداروں کی تلاش میں ہیں جو گھروں سے ہی ان کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں
>>>Less Investment Business 2021
ایسے میں ایک ہی طریقہ کار سامنے آتا ہے جو آج کل بہت ہی مقبول ترین عمل ہے آن لائن ٹیوٹر مطلب آن لائن کلاسز ہی ہے جس سے بچے گھر بیٹھ کر عمل کے حصول کو آسان بنا سکتے ہیں
آن لائن کلاسز کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے، اس میں کوئی فلاسفی نہیں لگتی اس میں بھی آپ کے سوشل نیٹ ورکنگ ہونا ضروری ہے یا پرسنل ریلیشن ہوں ایسے تو سوشل نیٹ ورکنگ مثلاً ٹوئیٹ، ر فیس بک، انسٹاگرام اور کچھ ایسے ہی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے سے آپ بس ایسے سبجیکٹ مضامین جن پر آپ کو عبور حاصل ہو اس کے کچھ بنیادی عنوان لے کر ان کو ایسے پیش کریں جو پڑھنے والے کے لیے آسانی سے سمجھنے کے قابل ہو
ایسے لوگ جو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ خود آپ سے رابطہ کریں گے اور یہ عمل ان حالات میں سب سے زیادہ مقبول ہے جب تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلباء کا بہت نقصان ہو رہا ہے
اس کے ذریعے سے آپ اپنا وقت بھی بچا سکتے ہیں اور گھر سے ہی بیٹھ کر لوگوں کو اپنے علم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور ماہانہ آمدنی 50،000 سے 60،000 ہزار تک حاصل کر سکتے ہیں
وہ سب جو اس عمل میں درکار ہو گا اس کے لیے سمجھنا اور اس کے تشریح کرنا یا اپنے آپ کو لوگوں میں متعارف کروانا، اپنی ایک پہچان بنانا اس سب کے لیے اگر کیسی کا کوئی مسئلہ ہو تو وہ کمنٹ کر کے پوچھ سکتا ہے اور انشاءاللہ جلد ہی ان تمام آمدنی کمانے کے جو ذرائع ہیں ان پر ہم آرٹیکلز لکھیں گے اور ہو سکا تو اپنے چینل کے ذریعے آپکو ہر اک چیز کو مرحلہ وار بتائیں گے
"اوپر بیان کردہ تمام طریقہ کار اس دور کے اہم ترین اور کارآمد ذرائع ہیں جن کو زیرِ استعمال لا کر آپ ماہانہ 80،000 سے 1 لاکھ تک کما سکتے ہیں" مگر جیسا میں نے آغاز میں بتایا ہے آپ کا کسی چیز کو حاصل کرنے اور دلچسپی سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہے
ہر ایک عنوان پر ہم تفصیل سے آرٹیکل لکھیں گے جن کی مدد سے آپ خود اپنی دلچسپی کے مطابق کوئی بھی ذریعہ استعمال کر کے آمدنی حاصل کر سکیں گے
یاد رکھیں زندگی میں کچھ بھی نامکمن نہیں ہے لیکن ہر اک شے کا اک دن اور اک وقت ہوتا ہے اور اس پر یقین رکھیں وقت بدلتا ضرور ہے
اچھے کی امید رکھیں اور بھلائی کا کام کرتے رہیں آپکی نیکی کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی
No comments:
Post a Comment