Wednesday, June 9, 2021

Best Business For Housing Women's . Complete in Urdu.

6 Home made business for housing women's


گھریلو خواتین کے لیے گھریلو کاروبار بنانے کا طریقہ کار

کون سے ایسے کاروبار ہیں جو خواتین گھر بیٹھ کر کر سکتی ہیں؟

آج ہم بات کریں گے کیسے گھریلو خواتین اپنے گھروں میں رہتے ہوئے کاروبار کر سکتی ہیں

وائرل بلاگ میں پہلے بھی بہت سے آسان کاروبار کے بارے میں بتایا گیا ہے بہت سی خواتین کے لیے گھروں سے باہر نکلنا نہایت مشکل ہوتا ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کا یہ آرٹیکل لکھا جارہا ہے

کاروباری طریقے جاننے اور خود کا کاروبار کرنے کے لیے ہمارے ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں اس لیے ہماری ویب سائٹ کو فالو کر لیں

بہت سی خواتین جو گھریلو مصروفیات کی وجہ سے یا پابندی کی وجہ سے باہر نہیں جا سکتی اور صلاحیتوں کے باوجود وہ کاروبار نہیں کر سکتیں ایسی خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کہ آج ہم کچھ ایسے کاروبار بتائیں گے جو خواتین گھر سے شروع کر سکتی ہیں



گھریلو کاروبار کرنے کے کچھ نکات:


  1. گھریلو خواتین جو چاہتی ہیں وہ گھر میں سے ہی کوئی آسان کام کر لیں ان کے لیے ضروری ہے وہ سب سے پہلے اپنی دلچسپی کو مدنظر رکھیں ایسے کون اے فنون ہیں جن میں آپ کو مہارت حاصل ہے جن کو آپ بخوبی کر سکتی ہیں

  2. جو بھی کاروبار کرنا ہو اس سے متعلق آپ کے پاس وسائل ہونا لازمی ہے جیسا کہ اگر آپ چاہتی ہیں آرٹ کا کام کرنا تو اس میں بہت سے کام آجاتے ہیں جن میں دھاگے کا کام، کپڑے کا کام، کاغذ کا کام، لکڑی سے یا پلاسٹک سے اشیاء کی تیاری ان سب کے لیے یہ اشیاء بھی ہونا چاہیے جن کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے

  3. وسائل کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے جو چیز ضروری ہے وہ ہے آپ کا وقت آپ کو کام کرنے کے لیے ہمیشہ کچھ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے

  4. ان سب کے بعد آجاتا ہے آپ کی جان پہچان کیونکہ اگر آپ چاہتی ہیں آپ نے گھر میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے تو اس کے لیے آپ کا اپنے اردگرد کے لوگوں سے جان پہچان ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے آپ بغیر جان پہچان کے کسی بھی کاروبار سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے

  5. سب سے اہم اور آخری بات وہ یہ ہے آپ کا فن دوسرے لوگوں سے منفرد اور خوبصورت ہونا چاہیے جو لوگوں میں اس چیز کی دلچسپی پیدا کرے چاہے جو کام ہو وہ کچھ الگ طرح سے پیش کرنا ہی آپ کی مہارت ہوتی ہے


گھریلو کاروبار بنانے کے طریقہ کار:


کاروبار کوئی بھی ہو آسان نہیں ہوتا شروع میں ہر ایک کام مشکل ہی محسوس ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے آپ اس میں مہارت حاصل کرتے ہیں وہ کام آپ کے لیے آسانی بنتا جاتا ہے

جیسے کہ اوپر کچھ نکات بتائے گئے ہیں اس کو ہی مدنظر رکھتے ہوئے ہم گھریلو کاروبار کرنے کے طریقے بھی آپ سے شئیر کرتے ہیں 

click link>> Small Business Ideas By Viral Blogs For You 

سب سے پہلے جو بھی کاروبار کرنا درکار ہے آپ کے پاس اس کاروبار کے مطابق وسائل ہونا چاہیں

وقت کی ضرورت ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ ضروری ہے لیکن یہ آسان ہوتا ہے آپ گھر کے کاموں سے کچھ وقت نکال سکتے ہیں

جس کام میں آپ کو مہارت حاصل ہو اس کو ہی اپنا کاروبار بنائیں اس سے آپ کو کم محنت اور وقت کی بچت ہوتی ہے جو نئے کام میں آپ اپنا وقت اور محنت خرچ کریں گے اس سے آپ جس کام میں مہارت رکھتے ہیں وہ جلد ہی اچھی پوزیشن حاصل کر سکتا ہے

اگر آپ کپڑے سلائی کرنا جانتے ہیں تو اس میں بہت ہی آسان کام ہے آپ کو بس ضرورت ہے کچھ جان پہچان کی جس سے آپ بہت ہی آسانی کے ساتھ کام شروع کرسکتے ہیں بس آپ کو کچھ وسائل درکار ہوتے ہیں سلائی مشین اور کچھ خاص اشیاء جن سے آپ یہ سب شروع کر لیں

ایسے اور بہت سے کاروبار ہیں جن کا ذکر ہم آگے کریں گے


6 ایسے کاروبار جو خواتین گھر سے با آسانی شروع کر سکتی ہیں

کچھ ایسے کاروبار زیرِ بحث ہوں گے جو آپ کے لیے اچھا کاروبار بن سکتے ہیں



  1. کھانا بنانے کا کام:


یہ کاروبار آج کل بہت ہی زیادہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے لوگ گھروں سے کھانا بنا کر مختلف اداروں میں یا مختلف قسم کے فاسٹ فوڈ کی دوکانوں یا ہوٹلوں میں بھجواتے ہیں جہاں سے وہ اگے صارفین کو دیا جاتا ہے جن میں بہت سے ایسے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے اس سے آپ با آسانی اچھا خاصا کاروبار بنا سکتے ہیں


کچھ دوکان دار گھروں سے مختلف کھانے کی اشیاء کو تیار کرواتے ہیں اور اس کو پکائی کرتے ہیں اور اس طرح سے وہ کاروبار کرتے ہیں مثلاً گھر میں تیار سموسہ چکن کے اشیاء یا پھر شامی کباب ایسی اشیاء جو گھروں میں بنی ہوئی ہوں ان کو آرڈر پر تیار کروا کر کے سیل کرتے ہیں



یہ کاروبار نہایت ہی مناسب سرمایہ سے شروع کیا جاسکتا ہے اور اس سے اچھا خاصا منافع حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس سب میں آپ کو کم وقت درکار ہوتا ہے اور یہ اس لیے بھی بہت اچھا کاروبار ہے کیونکہ خواتین اس کام میں بنسبت مَردوں کے بہت زیادہ مہارت رکھتی ہیں


  1. سلائی کا کام:


دوسرے نمبر پر آج کا مقبول ترین کاروبار گھریلو خواتین کے لیے ہے وہ ہے سلائی کا کاروبار اس میں آج کل کی بہت سی خواتین شامل ہیں جو بہت بڑے پیمانے پر یہ کاروبار کر رہی ہیں اور بہت اچھی آمدنی حاصل کر رہی ہیں

اس کاروبار کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے اس میں آگے بڑھنے کے بہت زیادہ آثار ہوتے ہیں

اس کیے بہت سی خواتین اس کام کو پیشے کے طور پر استعمال کرتی ہیں کیونکہ اس سے بہت سے ادارے جوڑ سکتے ہیں اور آپ کی اپنی محنت پر انحصار کرتا ہے آپ کس پیمانے پر یہ کاروبار کرنا چاہتے ہیں آجکل نہ صرف خواتین بہت سے مرد حضرات بھی اس پیشے سے منسلک ہیں اور تو اور اگر آپ کسی بڑے ادارے سے منسلک ہوجاتے ہیں تو بہت زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں



اگر خواتین اپنے ہی گھروں تک یعنی محلہ شہر تک رہ کر یہ کام کرتی ہیں تو بھی یہ بہت اچھا کاروبار ہے اس کے لیے آپ کو اپنی گھریلو زندگی میں زیادہ حرج نہیں ہوتا اور با آسانی اس میں آپ اچھا منافع حاصل کرسکتے ہیں


  1. کڑھائی یا دھاگے کا کام:



جو خواتین سلائی کا کام جانتی ہیں ضروری نہیں ان کو کڑھائی کا یا دھاگے کا کام بھی آتا ہو اور جو خواتین اس کام میں مہارت رکھتی ہیں ان کے لیے ضروری نہیں ان کو سلائی کا کام بھی آتا ہو

لیکن بہت سی خواتین ہوتی ہیں جو یہ دونوں کام بہت مہارت سے کرسکتی ہیں



کڑھائی کا کام آج کے اس دور میں بہت زیادہ مقبول ترین کام ہے جب لوگ نئے نئے فیشن کو ترجیح دیتے ہیں اور کیونکہ خواتین ہی دوسری خواتین کی پسند سے واقف ہوتی ہیں اس لیے یہ بھی بہت اچھا کاروبار تصور کیا جاتا ہے اور نہایت ہی مہنگا فن ہے اور اس طرح آپ کو اپنے فن کے مطابق اجرت بھی حاصل ہوسکتی ہے

اس کے ساتھ آجاتا ہے دھاگے کا کام یہ اب بہت ہی ناپید ہو گیا ہے لیکن اس کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے کچھ لوگ ابھی بھی اپنے بچوں کے لیے ہاتھ کے بنے سویٹر وغیرہ کو ترجیح دیتے ہیں

اس کام میں آپ کا کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو اس کام میں بہت منافع ہے اور آج کل یہ فن بہت زیادہ مقبولیت رکھنے کے ساتھ ساتھ کم لوگوں تک محدود ہوگیا ہے


  1. پیپر ورک، پلاسٹک ورک (آرٹ):



جو خواتین انٹرنیٹ سے وابستہ ہیں وہ اس فن سے بخوبی واقف ہوں گی کیونکہ آجکل بہت سے لوگوں کا رجھان اس طرح کے فنون کی طرف ہوتا ہے خاص طور پر جو لوگ یا جو خواتین سوشل میڈیا سے منسلک ہیں فیسبک یا انسٹا یا اس طرح کی اور اپلیکیشن جہاں ایسی بہت سی اشیاء جو کاغذ کا استعمال کر کے یا پلاسٹک یا کسی اور خام مال کو استعمال کر کے خوبصورت چیزیں تیار کی جاتی ہیں ان سے متعلق سیکھایا جاتا ہے



اس فن کا استعمال کر کے آپ ڈیکوریشن کی اشیاء تیار کر سکتے ہیں اور اگر آپ منفرد قسم کی کوئی چیز بنانے میں مہارت رکھتے ہیں تو اس سے با آسانی آمدنی کمانے کا ذریعہ بنا سکتے ہیں

اس کام کو انٹرٹینمنٹ کے طور پر بھی کیا جاسکتا ہے اور دیکھا جائے تو یہ آپ کے فالتو وقت کی سب سے اچھی مصروفیت ہے

  1. ہوم ٹیوشن:

پڑھی لکھی خواتین جو گھروں کی مصروفیات یا پھر اپنے گھر کے ماحول کے باعث باہر نہیں نکل سکتیں ان کے لیے سب سے زیادہ آسان اور بہت ہی اچھا کاروبار دیکھا جائے تو ہوم ٹیوشن کا کام ہے

جیسا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں ہمارے تعلیمی اداروں کا ماحول آج کل ایسا ہو گیا ہے کہ ٹیوشن بہت زیادہ ضروری ہوچکا ہے ہر ایک بچے کے لیے کچھ آجکل کے نصاب ایسے ہیں جو بہت پیچیدہ ہو گئے ہیں اس لیے بچے بے شک محنت کر لیں ان کو ٹیوشن کی ضرورت پیش آتی ہے اس لیے یہ گھریلو خواتین کے لیے نہایت ہی عمدہ کاروبار ہے جس سے وہ اپنا گھر کا خرچ پورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اوپر کے اخراجات بھی نکال سکتی ہیں اور اس میں آپ کو وقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اپنے کام کے ساتھ ساتھ اس کو لے کر چل سکتی ہیں


  1. آن لائن بزنس:



انٹرنیٹ ہر انسان کی ضرورت ہے اس لیے ہر گھر میں آپ کو انٹرنیٹ ملتا ہے اب تو موبائل-فون میں انٹرنیٹ کی کا کام ہو رہا ہے اس لیے دیکھا جائے تو اس وقت سب سے مقبول ترین کاروبار آن لائن بزنس ہی پھر وہ اشیاء کی خریداری ہو یا فروخت ہر کام اس کے علاوہ یوٹیوب ویبسائٹ کا کام ہو سب انٹرنیٹ سے ہی منسلک ہیں

جو خواتین سوشل میڈیا سے منسلک ہیں وہ بہت سے ایسے آن لائن کاروبار سے واقفیت رکھتی ہوں گی

اس طرح کے کاروبار بہت زیادہ منافع بخش ہوتے ہیں 

Link is here>> Without Investment Online Business 

یوٹیوب پر کسی بھی موضوع پر ویڈیو بنانا کسی کام کے لیے ویب سائٹ کا بنانا بہت سے ایسے کاروبار ہیں جو بغیر گھر سے نکلے خواتین کر سکتی ہیں اور دیکھا جائے تو اس کام میں نہ تو آپ اُکتاتے ہیں اور نہ ہی آپ کو زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور آن لائن بزنس بہت سی طرح کے ہوسکتے ہیں اور ان میں مہارت حاصل کرنا بھی مشکل نہیں ہے آپ جس کاروبار کا انتخاب کرنا چاہیں کر سکتے ہیں اور اس کی تمام تر معلومات آپ کو انٹرنیٹ پر ہی مل سکتی ہے



یہ ایسا کاروبار ہے جو بہت زیادہ منافع بخش کاروبار ہے


اگر آپ کو یہ آرٹیکل اچھا لگا تو ہم کو کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں اور کیسی قسم کی معلومات درکار ہو تو ہم سے Contact Us میں رابطہ کرسکتے ہیں

No comments:

Post a Comment