How to build a Facebook Page on Mobile?
How to Monetize Facebook Page?
فیس بک پیج کو کیسے Facebook Instream ads سے مونیٹائزیشن کروایا جا سکتا ہے؟
فالورز حاصل کرنے کے آسان طریقے
کیسے واچ ٹائم پورا کیا جاسکتا ہے؟
کیا وجوہات ہیں جن سے مونیٹائزیشن میں مسئلہ پیش آتا ہے؟
فیس بک سے آپ بآسانی لاکھوں روپے کما سکتے ہیں اور یہ اتنا مشکل کام بھی نہیں ہے بس آپ کو معلومات ہونی چاہیے کیسے فیس بک پیج بناتے ہیں اور اس کی تمام تر سیٹنگز ترتیب کیسے کی جاتی ہیں
اگر آپ فیس بک کو اپنے بزنس کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں اس میں بہت سی اقسام کے یعنی بہت بزنس ہیں جو فیس بک پیجز کے ساتھ منسلک ہیں
ایک بات یاد رہے فیس بک اکاؤنٹ سے آپ کبھی بھی پیسے نہیں کما سکتے یا اکاؤنٹ کے ذریعے سے آپ آمدن نہیں حاصل کرسکتے کیونکہ وہ آپ کا پرسنل اکاؤنٹ ہے
اس پورے آرٹیکل میں ہم آج آپ کو بتائیں گے کیسے فیسبک پیج کو آپ مونوٹائز کروا سکتے ہیں Facebook Monetization
دراصل لوگ اس طرح سے بھی زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں کیونکہ فیس بک آئے دن تھیمز کو تبدیل کرتا ہے اور اب 2021 کی Theme کچھ مشکل سی لگتی ہے
ایسے تو ہم بہت تفصیل سے بتا چکے ہیں کیسے آپ فیس بک اکاؤنٹ سے اپنا خود پیج تیار کر سکتے ہیں لیکن آج بتائیں گے کیسے موبائل-فون کے استعمال سے آسانی کے ساتھ پیج بنا سکتے ہیں
فیس بک پیج کیسے بناتے ہیں؟
Click here >> How to make money from Facebook
How to make a Facebook Page on Mobile?
اگر آپ موبائل کا استعمال کر رہے ہیں تو ضروری ہے آپ کے پاس فیس بک کی ایپ ہونی چاہیے اور کیونکہ آج کل ہر چھوٹے بڑے نے اکاؤنٹ بنا رکھا ہے فیس بک کا تو اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے
آپ کو کرنا یہ کہ فیس بُک کو اوپن کر لیں
آپ کے پاس ایسی سکرین آ جاتی ہے جس پر آپ کو تمام تر پوسٹس اور سب معلومات دیکھائی دے رہی ہوتی ہیں اگر آپ غور سے دیکھیں رائٹ/سیدھی سائڈ پر آپ کو ایک آپشن ملے گا جو آپ کو آپ کے اکاؤنٹ کے مین پیج پر لے جاتا ہے جب آپ اس پر کلک کریں تو آپ کو دوسرے تمام آپشنز بھی دے دئیے جاتے ہیں جن میں
گروپس
گیمز
جابز
میموری
بہت سے آپریشن دیکھائی دیتے ہیں ان ہی میں ایک آپشن پیج Page کا ہوتا ہے
سب سے پہلے نمبر پر Page کا جو آپ کے سامنے آپریشن ہے اس پر کلک کریں تو بہت آسانی سے 4 سے پانچ مراحل میں آپ اپنا خود کا پیج بنا سکتے ہیں
پیج تو بنا لیا جاتا ہے لیکن اس کی ترتیب اپنے کاروبار بزنس کو دیکھ کر کرنا پرتی ہے کیا کیا آپ نے اپنے پیج پر دیکھانا ہے کیا نہیں دیکھانا چاہتے اس کی ڈیزائنگ سب آپ کو بعد میں کرنا ہوتی ہے
جیسے آپ پیج پر کلک کریں گے تو آپ کو سب سے پہلے Create کا آپشن ملتا ہے اور اس پر کلک کرنے سے آپ کے موبائل پر ایک سکرین دیکھائی دیتی ہے
(Get Started)
یہاں سے آپ کے پیج کا آغاز ہو جاتا ہے اس کے بعد آپ سے کچھ معلومات لی جاتی ہے
آپ کے پیج کا نام جو آپ کے پیج کے سب سے اوپر ہوتا ہے
آپ کا پیج کس بارے میں ہے لوگوں تک آپ کیسی معلومات پہنچانے آئے ہیں آپ کا بزنس کس قسم کا ہے یا آپ کے کاروبار کی Category
آپ کوئی ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس کے بارے میں معلومات
آپ کا فون نمبر وغیرہ
یہ آسان سے مراحل ہوتے ہیں اس سے آپ کا فیس بُک پیج بن جاتا ہے
جیسے ہی آپ مکمل کر لیتے ہیں آپ کو آپ کا پیج نظر آجاتا ہے لیکن وہ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے ایک عدد سادہ کاغذ اس پر جو کام کیا جاتا ہے یا اس کی ڈیزائنگ وہ سب آپ پر منحصر کرتا ہے کیسے آپ چاہتے ہیں آپ کے بزنس میں کیسا پیج ہوتا ہے
یہ تمام تر معلومات جو آپ کو بتائی ہے اس میں کوئی مشکل ہو تو رابطہ کر سکتے ہیں کمنٹ سیکشن میں یا پھر Contact Us
پیج کی ترتیب اور ڈیزائنگ کی تفصیلات کیسے آپ ایک اچھا پیج جس پر لوگ زیادہ متاثر ہوں اور دیکھیں اس سب کے لیے آگے چل کر بات کریں گے ایک الگ آرٹیکل میں
فالورز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
ہر انسان جو اس وقت انٹرنیٹ سے منسلک ہے ان میں ایک عام اپلیکیشن، مواصلات کا، ایک دوسرے سے جوڑنے کا سب سے اہم کردار فیس بُک کا ہے اس دور کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ Facebook ہے
فیس بُک میں بہت ہی جدت آ گئی ہے لوگ اپنے اردگرد کے لوگوں سے متعلقہ لوگوں سے جوڑے ہوئے ہیں یہ آپ کو خود ہی اردگرد کے لوگوں سے رابطہ بنا دیتی ہے جو لوگ آپ کے ساتھ منسلک ان سے ہٹ کر وہ لوگ جو بس جان پہچان تک ہیں ان کو بھی آسانی سے رسائی حاصل ہو جاتی ہے
ایک چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیں یا کوئی چیز تلاش کرنی ہو کوئی برینڈ وہ آپ کو آسانی سے مل سکتا ہے
غرض یہ کہ آپ کو زیادہ محنت کی ضرورت پیش نہیں اگر آپ کسی قسم کا بزنس کرنا چاہتے ہیں یا کوئی معلومات کو لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں ویڈیو یا کوئی بلاگ بہت سے کام ہیں
آپ جیسے ہی اپنا پیج بنا لیتے ہیں اس کے ساتھ ہی فیس بُک آپ کو ایک آپشن دیتا ہے Invite Your Friends اس سے آپ اپنے پیج کو اپنے عزیز رشتہ داروں سے یا دوستوں سے جو جو آپ کی لسٹ میں شامل ہے ان کو دعوت دے سکتے ہیں اس سے فالورز بہت جلدی بڑھتے ہیں اور جیسے جیسے آپ کا پیج Page لوگوں میں سرچ ہوتا ہے یا کوئی ایسا ٹاپک جو لوگ بہت زیادہ تلاش کر رہے ہیں وہ آپ کے پیج پر موجود ہو تو وہ آسانی کے ساتھ لوگوں میں مقبولیت اختیار کرنے لگے گا اور اس طریقہ کار کو استعمال کر کے لوگ فیس بُک پر بہت آسانی سے فالورز لیتے ہیں
واچ ٹائم کیسے لیا جاسکتا ہے؟
How to get watch time?
آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے یوٹیوب کی طرح یہاں بھی واچ ٹائم کا ہی مسئلہ کیونکہ یوٹیوب پر لوگوں کے چینل کی مونیٹائزیشن اس لیے بھی نہیں ہوتی کیونکہ کہ ان کا واچ ٹائم پورا نہیں ہوسکتا اور مونیٹائزیشن رک جاتی ہے
یوٹیوب کی ویڈیو کی کوئی لمٹ نہیں ہوتی چاہیں 1 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کر لیں لیکن فیس بُک پر آپکو کم از کم 3 منٹ یا اس سے زیادہ کی ویڈیو جتنی چاہیں لمبی ویڈیو بنا لیں اس طرح سے یہ کنڈیشن بہت اچھی ہے اس سے آپ کو بہت جلدی واچ ٹائم حاصل ہوتا ہے اگر ایک ویڈیو اندازے کے مطابق 4 منٹ کی ہو اور آپ کی ویڈیو کا کنٹینٹ ایسا ہو جو لوگ زیادہ دلچسپی سے دیکھتے ہیں تو آپ بآسانی ایک ویڈیو سے اچھا خاصا واچ ٹائم لے سکتے ہیں
اور جیسے آپ کی ویڈیوز بڑھیں گی ساتھ ہی ساتھ آپ کا واچ ٹائم بھی بہت جلدی پورا ہوتا جائے گا
کوشش کریں آپ کی ویڈیوز5 یا 6 منٹ سے زیادہ ہی کی ہونی چاہیں اس سے آپ کو واچ ٹائم مکمل کرنے میں بہت آسانی ہو گی اور تو اوت اگر آپ کا کنٹنٹ ایسا ہو جو لوگ زیادہ سے زیادہ دیکھتے ہیں تو مزید آسان ہوجاتا ہے
فیس بُک پر واچ ٹائم حاصل کرنا یوٹیوب کی نسبت بہت ہی آسان ہے اور جلدی پورا کیا جاسکتا ہے
مونیٹائزیشن سے متعلق کچھ اہم معلومات-
کچھ وجوہات کی بناء پر آپ کے فیس بُک پیج کی Ads stream روک دی جاتی ہے یا ایسا بھی ممکن ہے آپ کے پیج کو ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے
کبھی کسی کا کنٹنٹ استعمال مت کریں، کسی ویڈیوکوایڈٹ کر کے یوز نہ کریں اس سے آپ کا پیج ڈیلیٹ بھی ہو سکتا ہے
واچ ٹائم اور فالورز ٹاگٹ پورا ہونے پر ہی اپلائی کریں اگر واچ ٹائم پورا نہ ہو یا فالورز کم ہوں تو اس وجہ سے بھی کبھی اپرول نہیں مل سکتا
واچ ٹائم کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ آپ کی ویڈیوز کو ایک منٹ سے زیادہ کتنا لوگ واچ کر چکے ہیں
پیج کی سیٹنگ سے متعلق آپ کو تفصیل سے ایک آرٹیکل میں ہم بتائیں گے کیسے آپ بآسانی اپنے پیج کو کارآمد بنا سکتے ہیں
اگر کوئی سوال یا کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو آپ ہم سے کمنٹ میں یا Contact us کے آپشن کو استعمال کر کے رابطہ کر سکتے ہیں
No comments:
Post a Comment