Tuesday, September 7, 2021

How many factors of production for farming business Part 1? Complete in Urdu.

 How many factors of production for farming?


کاشتکاری کرنے کے لیے کتنے عوامل ہوتے ہیں؟


کاشتکاری چونکہ دیکھا جائے تو معیشت کے علم سے براہ راست تعلق رکھتی ہے اس لیے یہ کہنا بلکل سہی ہے کہ اکنامکس کے علم کے مطابق ہی کاشتکاری کے بھی وہ ہی پیداوار کے عوامل ہیں جو کسی بھی فرم کے چلانے کے لیے ہوتے ہیں

لیکن کاشتکاری میں ایک سب سے بڑا فرق جو واضح ہوتا ہے اس میں آپ کی زمین بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے

جیسا کہ سب جانتے ہیں کسی بھی چیز کی پیداوار کے لیے بنیادی چار عوامل ہوتے ہیں:


how to chose best land for agriculture productivity


  • زمین Land

  • مزدور Labour

  • سرمایہ Capital

  • تنظیم Organization



اس طرح سے کاشتکاری کے لیے بھی یہ چار عوامل ہی بنیادی طور پر استعمال ہوتے ہیں اس میں فرق بس زمین کا ہوتا ہے یا تنظیم کا ہی ہوتا ہے زمین میں کچھ اور عوامل شامل ہو جاتے ہیں جیسا کہ پانی، مٹی، بارش، کھاد وغیرہ اور تنظیم جس کو آپ organization کے نام سے جانتے ہیں کاشتکاری میں یہ عمل ایک طبقے کی شکل میں ہوتا ہے جسے کاشتکار یا مالک کے یا ایسے کہیں ایک گھر کے افراد مل کر بناتے ہیں اور اگر بڑے پیمانے پر کاشتکاری کا عمل ہو تو اس میں آرگنائزیشن کی اصل شکل موجود رہتی ہے


کوئی بھی کام ہو وہ ان تمام وسائل کو بروئے کار لائے بغیر ممکن نہیں ہوتا اس لیے ان عوامل کو بنیادی عوامل کہا جاتا ہے

اس آرٹیکل میں ہم ان تمام باتوں کو زیر غور رکھیں گے اور ان کی ضرورت اور اہمیت کو کاشتکاری کے لحاظ سے بتائیں گے جو آپ چاہیں تو اپنی کاشتکاری زندگی میں استعمال کر کے فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں


کاشتکاری کے درج ذیل عوامل:


زمین Land

زمین کی پیداوار کے ایک عنصر کے طور پر ایک وسیع تعریف ہے اور وہ زرعی زمین سے لے کر تجارتی رئیل اسٹیٹ تک زمین کے ایک خاص ٹکڑے سے دستیاب وسائل تک مختلف شکلیں اختیار کر سکتی ہے قدرتی وسائل جیسے تیل اور سونا زمین سے انسانی استعمال کے لیے نکالا اور بہتر کیا جا سکتا ہے


کسانوں کے ذریعہ زمین پر فصلوں کی کاشت اس کی قیمت اور افادیت میں اضافہ کرتی ہے ابتدائی فرانسیسی ماہرین معاشیات کے ایک گروپ کے لیے جسے "فزیوکریٹس" کہا جاتا ہے جو ماہرین معاشیات کی پیش گوئی کرتے تھے زمین معاشی قدر پیدا کرنے کے لیے ذمہ دار تھی


زمین کے ایک ٹکڑے سے کئی سو ہزاروں افراد کا پیٹ بھرتا ہے کاشتکار دن رات محنت کرتا ہے اور اپنی ضرورت کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے افراد کے لیے خوراک پیدا کرتا ہے جس سے معاشرے میں زندگی کی بقاء رہتی ہے اور لوگوں کی کھانے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ وہ جانوروں کے لیے بھی چارا بناتا ہے اور ان جانوروں سے مختلف قسم کی اجناس حاصل کرتا ہے جس میں دودھ، مکن، دہی، پنیر اور گوشت اور بہت سی اشیاء شامل ہیں


اگرچہ زمین بیشتر منصوبوں کا ایک لازمی جزو ہے لیکن اس کی اہمیت صنعت کی بنیاد پر کم یا بڑھ سکتی ہے مثال کے طور پر ایک ٹیکنالوجی کمپنی زمین میں صفر سرمایہ کاری کے ساتھ آسانی سے کام شروع کر سکتی ہے دوسری طرف زمین رئیل اسٹیٹ وینچر کے لیے سب سے اہم سرمایہ کاری ہے


کاشتکاری میں زمین بطور فیکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ اور عوامل پر بھی انحصار کرتی ہے ان میں درج ذیل ہیں:

  1. پانی

  2. مٹی

  3. بارش

  4. موسم


  • پانی

کاشتکاری کے لیے سب سے اہم جو ضرورت ہے وہ پانی ہے کیونکہ جب بھی کوئی فصل لگائی جاتی ہے اس کے لیے پانی ہی ایک اہم جزو ہے جو اس فصل کو اگانے میں کردار ادا کرتا ہے اگر پانی کے وسائل کم ہوں یا اچھے نہ ہوں تو فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے یا فصل اچھی نہیں ہوتی یا تباہ ہو سکتی ہے


  • مٹی

ہر خطہ مختلف اقسام کی فصل پیدا کرنے میں مہارت رکھتا ہے کچھ ایسے علاقے ہوتے ہیں جو کپاس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بالمقابل گندم کے اور دوسری اقسام کی فصلوں کے اس طرح سے بعض ایسی زمینیں ہوتی ہیں جو گندم کی پیداوار خاصی تعداد میں کرتی ہیں

کچھ مقامات پر زمین ایک طرح کے پھل پیدا کرتی ہیں مثلاً آم کی پیداوار اچھی ہوتی ہے اور دوسرے پھل نہیں پیدا کرتی اس لیے زمین کی مٹی پر بہت زیادہ دارومدار ہوتا ہے

  • بارش

اگر دیکھا جائے تو یہ ایک سادہ فہم بات ہے کچھ ایسے علاقے ہوتے ہیں جہاں پر نہریں موجود ہوتی ہیں جہاں پر آپ چاول کی فصل لگا سکتے ہیں کیونکہ اس کے لیے آپ کو بہت زیادہ پانی درکار ہوتا ہے اور اس طرح دیکھا جائے تو گندم کے لیے آپ کو پانی درکار ضرور ہوتا ہے لیکن چاول کی فصل کی نسبت بہت کم ضروت ہوتا ہے

جہاں پر پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے وہاں بارشوں پر انحصار نہیں کرنا پڑتا جن علاقوں کو نہری علاقے کہا جاتا ہے اور یہاں کی مشہور فصل چاول ہوتی ہے اور بعض ایسے علاقے ہوتے ہیں جو صرف اور صرف بارش پر انحصار کرتے ہیں ان کو بارانی علاقے کہا جاتا ہے جہاں پر زیادہ تر مقدر میں گندم کی پیداوار کی جاتی ہے

اس طرح کاشتکاری کے لیے بارش ایک ضروری فیکٹر یا عمل ہوتا ہے


  • موسم

کسان کو ایک تجربہ کار انسان اس لیے بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ موسموں کی نقل و حرکات سے باخونی واقف ہوتا ہے کب اور کس موسم میں کون سی فصل لگائی جائے گی یا یہ کہ کس موسم میں کتنی مدت تک ایک فصل کو اگانا ہے کب اس کی کٹائی کرنی ہے کب اس کے لیے حفاظتی انتظامات کرنے ہیں سب سے ایک کاشتکار واقف ہوتا ہے اور اس لیے زمین کے ساتھ موسم کے عمل کو مدنظر رکھا جاتا ہے

For next part click here: Factors of production Part.2

No comments:

Post a Comment