Sunday, May 2, 2021

Earn From YouTube Without Making Videos Complete in Urdu.

How to make money on YouTube without making videos? Complete in Urdu.

Earn money without making videos on YouTube.

وائرل ٹرنڈنگ میں آج ہم بات کریں گے کیسے آپ بغیر ویڈیو بنائے یوٹیوب YouTube سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں؟

کیسے Affiliate Program سے آپ بغیر ویڈیو بنائے یوٹیوب سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں؟

کون سی Websites سے آپ ویڈیوز کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں؟

یوٹیوب سے کیسے آپ بغیر ویڈیو بنائے آمدن حاصل کر سکتے ہیں



یوٹیوب سے پیسے کمانا آجکل ایک کاروبار بن گیا ہے اس کو لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگوں کا ذریعہ آمدن حاصل کرنے کا کاروبار کہا جاسکتا ہے اگر آپ کو ہر مسئلے کا حل یوٹیوب پر مل رہا ہے تو یقیناً یہ بات بھی بلکل درست ہے کہ دنیا کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے وہ لوگ خود بھی فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور واسطہ، بلاواسطہ لوگوں کو بھی معلومات اور فوائد پہنچا رہے ہیں

یوٹیوب YouTube ویسے تو ہر کوئی اس نام سے واقف ہے اس پر آپ کو ہر قسم کی معلومات چاہے وہ جس شعبہ سے تعلق رکھتی ہو مل سکتی ہے ویڈیو کی شکل میں علم حاصل کرنا اگر مقصد ہو چاہیے کوئی اور مقصد ہو ہر شے آپ کو تلاش کرنے پر مل جاتی ہے اس کے علاوہ لوگ اپنے خیالات کو یا اپنی دلچسپی کو تصاویر کی شکل میں پیش کرتے ہیں، دنیا بھر کی معلومات جو آپ کو چاہیے ہو وہ اس وقت آپ کو ایک سرچ سے یوٹیوب پر مکمل ویڈیو کی صورت میں مل جاتی ہے

لوگ اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے، اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دلچسپی کی بدولت، علم کی فراہمی، معلومات کی فراہمی، انٹرٹینمنٹ، پروگرام، کسی چیز کی پزیرائی کے لیے اشتہار بازی یا مسائل کے حل، غرض یہ کہ ہر طرح کے معاملات کو معلومات کو ویڈیو کے ذریعے سے لوگوں تک یوٹیوب چینل کے ذریعے پہنچا رہے ہیں اور اب تو تقریباً پوری دنیا میں یہ اتنا بڑا پیمانے پر کام ہو رہا ہے کروڑوں لوگ اس سے اپنی مرضی کے خیالات لوگوں کے ساتھ بانٹتے ہیں

جیسے آپ کی ویڈیو کو دیکھنے والے فائدہ حاصل کرتے ہیں ایسے ہی آپ بھی اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں اور آپ کو اس ویڈیو کے بدلے میں YouTube آپکو مخصوص رقم ادا کرتا ہے

یہاں تک تو بات سمجھ آجاتی ہے ویڈیو بنا کر ہم پیسے کما سکتے ہیں لیکن آپ یوٹیوب کے کروڑوں پارٹنرز ہیں اس لیے یوٹیوب نے بہت سے رولز اینڈ ریگولیشنز بنا دیئے ہیں اس میں بہت سے معاملات کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے

اک عام سی بات ہے اگر آپ چاہیں تو کسی کی بھی ویڈیو اٹھا کر اپنے چینل پر لگا سکتے ہیں، چاہیں تو پوری دنیا میں لاکھوں ڈرامے، فلمیں، پروگرام، لوگوں کی معلومات، دلچسپ واقعات ہیں اور اس طرح کی لاکھوں قسموں کی ویڈیوز ہیں جو آپ بآسانی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں___لیکن نہیں!

یوٹیوب ہر ایک چیز پر نظر رکھتا ہے ہر ویڈیو کو دیکھتا ہے کیونکہ ایسے دیکھا جائے تو ہر اک ایک دوسرے کی ویڈیوز ادھر اُدھر کرتا رہے اور یوٹیوب کو بہت انکم لوگوں کو دینا پڑتی ہے اس لیے آپ کی ہر چیز کو پہلے ویریفائی کیا جاتا ہے ہر اک ویڈیو کو جہاں پر کوئی اعتراض ہو یعنی آپ کی ویڈیو کہی اور سے لی گئی ہو کسی کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے پیش کیا ہو اس کے آپ کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا

 >>>How to get AdSense approval in first attempt

تو ضروری ہے آپ کو خود سے ہی ویڈیوز بناکر پیش کرنا پڑتی ہیں اور یہ ہی عمل سب سے مشکل عمل ہے کیونکہ کچھ لوگوں کے پاس الفاظ کا ذخیرہ تو موجود ہوتا ہے لیکن اس کو پیش کیسے کیا جائے یہ نہیں جانتے یا کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ان کو الفاظ نہیں ملتے، غرض یہ کہ ویڈیو بنانا آسان نہیں لگتا

اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کیسے آپ بغیر ویڈیو بنائے یا بنائی گئی ویڈیو کہاں سے لے سکتے ہیں اپنے یوٹیوب چینل کے لیے اور کیسے ماہانہ 1 لاکھ روپے آمدن حاصل کر سکتے ہیں؟



دنیا کا سب سے آسان کام ہے سوچنا اور عمل سب سے مشکل کام ہے خاص طور پر جب آپ کو کبھی کبھی کوئی مسئلہ ایسا لگے کہ وہ آپ کبھی بھی حل نہیں کر سکتے اور خود کو اس قسم کی پریشانی میں مبتلا کرلیتے ہیں___

جی___! ہمارے کہنے کا مطلب بلکل سہی ہے جیسا آپ سوچ رہے ہیں

انسان جب تک خود کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے محنت نہ کرے یا وہ کام کرنے کو تیار نہیں ہوتا تو اس وقت تک وہ چیز وہ مقصد اور منزل ہمیشہ اک مسئلہ ہی بنا رہتا ہے جو کبھی حل نہیں ہو سکتا یا ایسے کہنا آسان ہوگا ایسے لوگ پہاڑ پر چڑھنے سے پہلے ہی کہہ دیتے ہیں اس کی بلندی بہت زیادہ ہے

اب بات کرتے ہیں ان کی جو قدم تو بڑھا دیتے ہیں لیکن اک ٹھوکر پر ہی واپسی کے ارادے کرتے ہیں یاد رکھیں آج اگر آپ موٹیویشنل سپیکرز کو سنیں تو وہ اک ہی بات کہیں گے ہمیشہ جب تک تم گر کر نہیں دیکھتے اس وقت تک تم کامیاب نہیں ہوسکتے گرنا ضروری ہے آگے جانے کے لیے اس لیے تیار رہا کریں ہمیشہ

اب آخر میں وہ کمزور لوگ جو بہت ہمت سے کیسی مقصد کے لیے قدم تو اٹھا لیتے ہیں لیکن لوگوں کی باتوں سے اتفاق کرتے ہیں اور محنت کو نہیں لوگوں کی باتوں کو دھیان میں رکھتے ہیں اور بہت ہی جلد کسی بھی چیز کو ادھورے میں چھوڑ دیتے ہیں

میں اپنے ہر آرٹیکل میں بہت دفعہ یہ بات کہہ چکا ہوں جب تک آپ خود دلچسپی نہیں لیں گے اس وقت تک آپ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے ہیں اور یاد رہے ثابت قدم رہنا پڑتا ہے جب آپ کی منزل خوبصورت ہو


یوٹیوب کی مدد سے پیسے کمانا معمولی بات نہیں ہے اور ان حالات میں تو بلکل نہیں جب یوٹیوب سے لاکھوں لوگ جوڑ چکے ہیں کمپیٹیشن سخت ہو گیا ہے اور رولز اینڈ ریگولیشنز بہت زیادہ ہو چکے ہیں

اس میں درج ذیل ایسے قوانین ہیں جن کو لازماً پورا کرنا ہوتا ہے

  • کاپی پیسٹ ویڈیو نہیں ہونی چاہیئے

  • ویڈیو میں کسی کی ویڈیو ایڈ نہ ہو

  • ویڈیو میں استعمال ہونے والے الفاظ کا خیال رکھیں

  • جو ویڈیو بنائیں اس کا پہلے کوئی بھی اعتراض نہ ہو

  • کسی کے چینل سے ویڈیو کا کنٹینٹ مت لیں

  • کسی قسم کا تشدد نہ ہو مثلاً کوئی قتل وغیرہ

  • کسی کی ویڈیو نہ یوز کریں اس سے آپ کا چینل بند ہو سکتا ہے

  • کوئی تصاویر کسی دوسری ویڈیو سے مت لیں

  • کسی کی وائس کا استعمال مت کریں

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے رولز ہیں جن کو فالو کرنا پڑتا ہے اس طرح سے دیکھیں تو آپ کو خود سے ہی اپنی ویڈیو بنانا چاہیئے

چلیں اب بات کرتے ہیں کیسے آپ بغیر ویڈیو بنائے یوٹیوب سے پیسے کما سکتے ہیں

بغیر ویڈیو بنائے مطلب آپ کو ایسی ویڈیوز چاہیے ہوتی ہیں جن پر کاپی رائٹ کا مسئلہ نہ ہو ان کی بدولت آپ اچھی خاصی آمد حاصل کر سکتے ہیں

اس طرح کی ویڈیو آپ کو بہت سی ویب سائٹ سے مل سکتی ہیں لیکن جو لنک آجکل بہت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں ان میں دو قسم کے ویب سائٹ ہیں


Amazon Affiliate Program.

Click Bank program.

یہ دو ایسے ایفلیشن پروگرام ہیں جن سے آپ ویڈیوز لے سکتے ہیں اور ان ویب سائٹس سے ایفلیشن کر کے آپ ان کی پروڈکٹ کے اشتہارات کو بآسانی استعمال کر سکتے ہیں اور جیسے جیسے ان کی پروڈکٹس فروخت ہوتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ آپ کو Amazon یا Click Bank جو بھی آپ ایفلیشن لیتے ہیں اس سے آپ کو آمدن حاصل ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے چینل پر ویڈیو بغیر محنت کے بن جاتی ہے اور اس طرح سے یوٹیوب سے انکم سپورٹ ملتی ہے


Amazon Affiliate Program:

اس وقت Amazon اک قابل اعتماد ویب ہے جس کی پروڈکٹس کی وڈیوز بآسانی آپ کو مل سکتی ہیں اور اس پر کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں آتا اور آپ کو بہت عمدہ اور بہترین ویڈیو آپ کے چینل کے لیے مل جاتی ہے بس کچھ تصاویر ایڈ کر کے تھوڑی سی ترتیب دے کر آپ اپ لوڈ کر دیتے ہیں، پھر ویڈیو کی ڈیسکرپشن میں اس پروڈکٹ کا لنک اس کی ویب سائٹ سے دیتے ہیں

یاد رہے پروڈکٹ ایسی لیں جو بہت زیادہ سرچ ہو رہی ہو یا استعمال والی ہو اور جس کی percentage یعنی اس کی قیمت اچھی ہو جس سے آپ کو فائدہ پہنچے

Amazon website link:

https://affiliate-program.amazon.com/

اس ویب سائٹ پر آپ کو ہر طرح کی معلومات مل جاتی ہے اور ساتھ میں اس سے sign up کرنے کا بھی مکمل معلومات بھی مل جاتی ہے


Click Bank website:

دوسرے نمبر پر آتا ہے click bank پروگرام اگر دیکھا جائے تو amazon کے مقابلے میں click bank پر زیادہ پروفٹ ہے فائدہ ہے لیکن اس پر زیادہ تر پروڈکٹ جو موجود ہیں وہ سروسز کی صورت میں موجود ہیں اور ان کی percentage زیادہ ہے

Click Bank Link:

https://www.clickbank.com/

یہاں پر آپ کو پروڈکٹ نہیں فروخت کرنا ہوتی بلکہ یہاں پر مختلف سروسز ہوتی ہیں مثلاً کوئی گائڈ، کوئی ٹیوٹر، کوئی ٹرینڑ اس طرح کی سروسز ہوتی ہیں ان کو آپ نے بطور پروڈکٹ پروموٹ کرنا ہوتا ہے اس پر بھی آپ کو متعلقہ سروسز کی ویڈیو دی جاتی ہیں ان کو آپ اپنی ترجیحات اور ترتیب سے اپنے چینل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور اس طرح سے متعلقہ لنک کو ڈسکرپشن میں دے دیتے ہیں اور آپ کے چینل کے ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ آپ کی ایک ویڈیو بن سکتی ہے


اس طرح سے آپ بغیر ویڈیو بنائے یوٹیوب سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں اور اگر آپ ایفلیشن کر لیتے ہیں تو ان ویب سائٹ سے بھی اچھی خاصی رقم وصول کر سکتے ہیں percentage کی صورت میں

آپ خود ان ویب سائٹ کو دیکھیں اور میری دی ہوئی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے ویڈیو بنائیں دیکھیں آپ کو فائدہ ہو گا جس سے آپ اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں

اس آرٹیکل کے بارے میں کچھ معلومات کوئی سوال ہو تو آپ ہمارے Contact Us کے آپشن کو استعمال کر سکتے ہیں یا کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں


"دنیا میں دو طرح کے انسان موجود ہیں اک وہ جو کچھ نہ کر کے اس کو اپنا مقدر سمجھ لیتے ہیں اور دوسرے وہ جو حالات کا سامنا کرتے ہیں اور محنت کرتے ہیں اور اپنی تقدیر خود بناتے ہیں"


ملتے ہیں آپ سے ایک نئے ٹاپک کے ساتھ اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں

No comments:

Post a Comment